ترکی کے وزیر دفاع اور وزیر خارجہ حاقان فیدان دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرایڈیشنل سیکریٹری ویسٹ ایشیا سید علی اسد گیلانی نے ترک وزیرخارجہ کا پرتپاک استقبال کیا۔
چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ
دفترخارجہ کے مطابق وزیر دفاع اور وزیر خارجہ اعلیٰ پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی اموراورباہمی تعاون کومزید فروغ دینے پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ترک وزیر دفاع اور وزیر خارجہ کا یہ دورہ پاکستان اورترکی کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کے مزید استحکام کی جانب ایک اہم قدم قراردیا جا رہا ہے۔
دونوں ممالک کئی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں، جن میں دفاع، تجارت، تعلیم اورثقافت شامل ہیں۔
