فرانسیسی صدرایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ پورے مشرقِ وسطیٰ کے لئے خطرہ ہے اور غیرمشروط جنگ بندی ضروری ہے۔
فرانسیسی صدرایمانوئل میکرون نے کہا کہ غزہ میں انسانیت کی کھلی تذلیل ہو رہی ہے جسے کسی بھی طور پر جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔
غزہ میں جنگ بندی ہماری اولین ترجیح ہے، امریکا
انہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا ہی خطے میں امن قائم کرنے کا واحد مؤثراورپائیدار راستہ ہے دو ریاستی حل نہ صرف فلسطینیوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کرتا ہے بلکہ اسرائیل کو بھی اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ پُرامن بقائے باہمی کی ضمانت دیتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ یورپ دوہرے معیارپریقین نہیں رکھتا اوردنیا کوغزہ میں جنگ بندی کی ہماری اپیل کو سنجیدگی سے لینا ہوگا، انسانیت اورعلاقائی سالمیت اب مزید تاخیرکی متحمل نہیں ہو سکتی۔
