امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ اس وقت ہماری مکمل توجہ غزہ میں جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی پر مرکوز ہے۔
ٹیمی بروس نے کہا کہ ٹرمپ خطے میں جاری پیش رفت سے پُرامید ہیں اورچاہتے ہیں کہ ایران معمول کے ممالک کی فہرست میں شامل ہو، امریکی انتظامیہ عالمی امن واستحکام کیلئے بھرپورکوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے کا اشارہ
ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں مستقبل کا سیاسی نظم قائم کرنے کے حوالے سے متعدد ممالک سے بات چیت جاری ہے تاہم امریکی سینیٹرروبیو پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ حماس کواس نظام میں کوئی کردارنہیں دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آرمینیا اورآذربائیجان کے درمیان امن معاہدے کی کوششیں بھی جاری ہیں اورامریکی حکومت خطے میں دیرپا امن کی خواہاں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک شخص وزیرخارجہ بن کرمختلف سفارت کاروں سے گفتگو کرتا رہا جس کی اب باضابطہ تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
