جنوبی افریقا کے کپتان ویان مولڈر نے ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر برائن لارا کے ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگ میں 400 رنز کا ریکارڈ نہ توڑنے کی وجہ بتا دی۔
بلاوائیو میں زمبابوے کیخلاف دوسرے دن کے اختتام پر ویان ملڈر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برائن لارا کا ریکارڈ اس لیے نہیں توڑا کیونکہ وہ ایک لیجنڈ کرکٹر ہیں۔
جنوبی افریقا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن بننے کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا،آسٹریلیا بدستور پہلے نمبر پر موجود
ان کا کہنا تھا چاہتا تھا کہ ریکارڈ لارا کے پاس ہی رہے، دوبارہ موقع ملا تب بھی ایسا ہی کروں گا۔ سب سے پہلے میں نے یہ سوچا کہ رنز بہت ہو چکے ہیں، نہیں چاہتا تھا کہ برائن لارا کا ریکارڈ توڑوں۔
خیال رہے کہ ویان مولڈر نے زمبابوے کے خلاف 334 گیندوں پر 367 رنز بنا کر اننگ ڈکلیئر کر دی۔ ان کی اننگ میں 49 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔
حارث رؤف انجری کا شکار، امریکا کی میجر لیگ کرکٹ سے باہر ہو گئے
ویان مولڈر ٹیسٹ میں ہاشم آملہ کے بعد ٹرپل سنچری اسکور کرنے والے دوسرے جنوبی افریقی بیٹر ہیں ، اننگ ڈیکلئر کرکے انہوں نے سب کو حیران کر دیا۔
