قومی ٹیم کے سابق آل راونڈر محمد حفیظ کو یونس خان کی جگہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) 2025 کے دوسرے ایڈیشن کے لیے پاکستان چیمپئنز کا نیا کپتان مقرر کردیا گیا۔
پاکستان چیمپئنز نے سوشل میڈیا پر باضابطہ اعلان کرتے ہوئے حفیظ کو قیادت سونپنے کی تصدیق کی۔
ورلڈ چیمپئنز ٹی 20 لیگ کا پہلا ایڈیشن گزشتہ سال کامیابی سے منعقد ہوا تھا اور اب دوسرا ایڈیشن رواں ماہ برمنگھم میں شروع ہوگا۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025ء کے فائنل کی انعامی رقم کا اعلان
پاکستان کے علاوہ لیگ میں، بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقا، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ریٹائرڈ اسٹار کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔
پچھلے ایڈیشن میں پاکستان چیمپئنز نے شاندار کارکردگی دکھائی تھی تاہم فائنل میں بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
