واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن سے حالیہ بات چیت میں ایران اور یوکرین جنگ پر تبادلہ خیال ہوا تاہم کوئی خاص پیش رفت نہیں ہو سکی۔
امریکی صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بگ بیوٹی فل بل کی منظوری پرکانگریس کو مبارکباد دیتا ہوں، اس بل کے باعث امریکی معیشت میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے۔
امریکی کانگریس نے بگ بیوٹی فل بل کی منظوری دے دی
انکا کہنا تھا کہ ان کا پہلا دورِحکومت انتہائی کامیاب رہا اور دوبارہ منتخب ہونے کے بعد بھی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے۔
انہوں نے غزہ میں امن کی خواہش کا اظہار کیا اورکہا کہ ایران جلد امریکا سے بات کرنے کا خواہشمند ہوگا، ٹیرف پر مختلف ممالک کوخط بھیجنے کا عندیہ بھی دیا۔
