ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) پر بدستور قائم ہے اور اس پرعملدرآمد جاری رکھے گا۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران نے کبھی بھی این پی ٹی کی خلاف ورزی نہیں کی اور اپنے وعدوں پر قائم ہے۔
ایران کا ایٹمی پروگرام ختم نہیں ہوا، پینٹاگون کی نئی رپورٹ
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) سے تعاون کے حوالے سے حتمی فیصلہ ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طورپرپرامن مقاصد کے لیے ہے اورتہران کسی بھی غیر ذمہ داراقدام سے گریز کرے گا، ایرانی مؤقف کو عالمی سطح پر پیش کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
