قومی ٹیم کے اسپنر ساجد خان نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ پی ایس ایل سمیت تمام وائٹ بال کرکٹ کھیلوں، مجھے کہا گیا یے کہ مجھے وائٹ بال بھی سوٹ کرتی ہے میں اسی مطابق بولنگ کر رہا ہوں۔
این سی اے اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوچ عبدالرحمٰن کے ساتھ اسپن بولنگ کے شعبے پر کام ہو رہا ہے، میں آرم بال اور کریز کے استعمال پر کام کر رہا ہوں۔
ساجد خان کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کھیلنا اعزاز کی بات ہے، میں نے وائٹ بال سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، میں وائٹ بال پر بہت کام کر رہا ہوں، جلد وائٹ بال میں بھی ایکشن میں نظر آوں گا۔
نئی ٹیسٹ رینکنگ، ساجد خان کی بڑی چھلانگ، محمد رضوان اور سعود شکیل کی ترقی
انہوں نے کہا کہ مجھے کہا گیا یے کہ مجھے وائٹ بال بھی سوٹ کرتی ہے میں اسی مطابق بولنگ کر رہا ہوں، میری خواہش ہے کہ پی ایس ایل سمیت تمام وائٹ بال کرکٹ کھیلوں۔
ان کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ زیادہ ٹیسٹ میچز ہوں تاکہ ہماری رینکنگ بہتر ہو، ہمارا جیسا سرکل ہے، مجھے اُمید ہے کہ ہم ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلیں گے، 4 روزہ ٹیسٹ اچھا نہیں ہے، میری ذاتی رائے یہ ہے کہ 5 روز کا ہی ٹیسٹ ہو تو اچھی بات ہے۔
