واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت یافتہ ٹیکس کٹوتی اور اخراجات کے بل کی منظوری دے دی ہے۔
بین الاقوامی خبرایجنسی کے مطابق بل کو سینیٹ میں اکثریتی ووٹوں سے منظور کیا گیا جس کے بعد اب یہ بل ایوانِ نمائندگان کو بھیج دیا گیا ہے جہاں اس پرمزید بحث اورمنظوری دی جائے گی۔
فرانسیسی صدر کا روسی ہم منصب سے رابطہ، ایران اور یوکرین پر تبادلہ خیال
بل کے تحت درمیانے اوراعلیٰ آمدنی والے طبقے کو ٹیکس میں ریلیف فراہم کیا جائے گا جبکہ بعض سرکاری اخراجات میں کمی کی جائے گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بل کے ذریعے معیشت کو تحریک دینے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم اپوزیشن نے اس پر شدید تنقید کی ہے۔
