پیرس/ماسکو: فرانسیسی صدرایمانوئل میکرون نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے ایران اور یوکرین کے موجودہ حالات پر تفصیلی گفتگو کی۔
بین الاقوامی خبرایجنسی کے مطابق بات چیت کا یہ سلسلہ تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہا جس دوران عالمی سلامتی اور خطے میں جاری کشیدگیوں پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان دنیا بھر میں تنازعات کا مذاکرات کے ذریعے حل چاہتا ہے،عاصم افتخار
رابطے کے دوران دونوں صدورنے ایران کے جوہری پروگرام اوریوکرین کی تازہ جنگی صورت حال پرگہرائی سے گفتگو کی۔
دونوں فریقین نے اس بات پراتفاق کیا کہ مستقبل میں کسی بھی ممکنہ کشیدگی سے بچنے اورمسائل کے پرامن حل کے لیے رابطے میں رہنا ضروری ہے۔
