وزیراعظم شہباز شریف ایرانی سفارتخانے پہنچے جہاں انہوں نے تعزیتی کتاب میں تاثرات قلمبند کئے۔
سفارتخانے آمد پر ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اور سینئر ارکان نے استقبال کیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے مشکل وقت میں ایران کےساتھ ہمدردی اور یکجہتی کااعادہ کیا۔
پشاور کے لاپتہ سیاحوں کا بابوسر ٹاپ پر سراغ لگالیا گیا
وزیراعظم شہبازشریف نے ایرانی قوم کی استقامت اور حوصلے کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ،انہوں نے ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ دلی تعزیت کااظہارکیا۔
وزیراعظم نے شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔
