راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو مائنس کیا جا رہا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 26ویں ترمیم پر بات کی ہے۔ 26ویں ترمیم کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ جو اسمبلی میں بیٹھے ہیں وہ چوری کے ووٹوں سے بیٹھے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا میڈیا کی آواز بند کر دی گئی ہے۔ اور اب 27ویں ترمیم لائی جا رہی ہے۔ آہستہ آہستہ عوام کی آواز بند کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے، وزیر اعظم
علیمہ خان نے کہا کہ غلامی کے نظام سے بہتر ہے زندگی جیل میں گزاریں۔ ہم بانی کی ہر تحریک میں ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں 26 اراکین کو بین کر دیا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو ان کے حقوق نہیں دیئے جا رہے۔ اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بھی نہیں کروائی جاتی ہے۔
