پشاور کے لاپتہ سیاحوں کا بابوسر ٹاپ پر سراغ لگا لیا گیا،گزشتہ 2 دن سے سیاحوں سے ان کے گھر والوں کا رابطہ نہیں ہو پا رہا تھا۔
ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز دیکھ کر لاپتہ سیاحوں کو تلاش کیا گیا ،سیاحوں نے گلگت بلتستان حکومت اور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
اختیارات کا غلط استعمال کہیں نہیں ہونے دیں گے ،چیئرمین ایف بی آر
سیاحوں کی گاڑی راستے میں کہیں خراب ہوئی تھی،سیاح اپنی گاڑیوں کی مقررہ چیک پوسٹوں پر رجسٹریشن کرائیں،تمام سیاح اپنے گھر والوں اور کنٹرول رومز کے ساتھ رابطے میں رہیں۔
ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے سیاحوں سے گزارش کی ہے کہ نشیبی علاقوں کا رخ نہ کریں۔
