دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری کر دی۔
آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ میں بیٹرز کی ٹاپ 30 میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔ ٹی 20 بیٹرز میں آسٹریلیا کی بیتھ مونی کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
بھارت کی سمریتی مندھنا ایک درجہ بہتری کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: راشد نسیم دنیا کے تیز ترین باکسنگ پنچ مارنے والے کھلاڑی بن گئے
ٹی 20 باؤلرز کی رینکنگ میں پاکستان کی سعدیہ اقبال بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ جبکہ آسٹریلیا کی اینابیل سدرلینڈ ایک درجے ترقی پا کر دوسرے نمبر پر پہنچ گئیں۔
ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز ٹی 20 آل راؤنڈرز رینکنگ میں سرفہرست ہیں۔
