اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔
موسلادھاربارش کے باعث گرمی اور حبس کی شدت میں واضح کمی آئی ہے جبکہ درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے
وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں بشمول سیکٹر جی-6، ایف-8، آئی-10، ترامڑی، بنی گالہ، بہارہ کہو، ترنول اور بلیو ایریا میں بارش ہوئی جس سے سڑکوں پر پھسلن اور معمولی ٹریفک مسائل دیکھنے میں آئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ہے جس سے درجہ حرارت مزید کم ہونے کی توقع ہے۔
