حکومت نے اگلے 15 دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔
پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8روپے 36پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10روپے 39پیسے اضافہ کیا گیا ہے،پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہو گئی،نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے 15 جولائی تک ہوگا،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 800روپےکا اضافہ
اس سے قبل اوگرا نے جولائی کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے 51 پیسے فی کلو کمی کا اعلان کیا تھا،نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 191 روپے 80 پیسے فی کلو گرام مقرر کی گئی ہے ، اسی طرح 11.8کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 87 روپے 71 پیسے سستا کردیا گیا۔
11.8کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2ہزار 263 روپے مقرر کردی گئی ہے۔اوگرا نے جولائی کیلئے ایل پی جی کی نئی قیمتوں میں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،اطلاق یکم جولائی سے آئندہ ماہ کیلئے ہوگا۔
