محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کے دوسرے اسپیل کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا حالیہ سلسلہ 2 جولائی تک رہے گا، اس کے بعد شدید بارشیں برسانے والا ایک اور اسپیل ملک میں داخل ہوگا۔
راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی
اگلے اسپیل کے دوران ملک بھر میں شدید بارشیں ہونے کا امکان ہے، بارشوں سے بالائی اور وسطی پنجاب سمیت دیگر علاقے متاثر ہوں گے، بارشوں کے اگلے اسپیل سے پانی کی صورتحال میں بہتری کا امکان ہے۔
5 یا 6 جولائی سے سندھ میں مون سون کا نیا اسپیل داخل ہوگا، کراچی سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، نجی ٹی وی کے مطابق 7 یا8 جولائی کو کراچی میں بارش ہوسکتی ہے، کچھ دنوں تک کراچی کا موسم ابر آلود رہے گا۔
