وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر پی ڈی ایم اے کا مون سون ہنگامی پلان پر عملدرآمد شروع کردیا گیا،پنجاب مون سون ہنگامی پلان 2025 پر عملدرآمد کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ بھی طلب کرلی گئی ۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر قائم کردیا گیا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر 24گھنٹے فعال رہے گا۔
اگلے 3 سے 4 دن کے دوران مون سون بارشوں اورممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری
صوبے بھرمیں برساتی نالوں کی صفائی اوربارشی پانی کے بہاؤ کے راستے کلیئرکردئیے گئے،پی ڈی ایم اے نے حادثات اور نقصانات سے بچاؤ کیلئےایس او پیز بھی جاری کردئیے ہیں۔
مریم نواز نے طغیانی کے پیش نظر نہروں میں نہانے پر پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے،انتظامیہ اور دیگر اداروں کو متعلقہ علاقوں میں بوسیدہ عمارتوں کی نشاندہی کاٹاسک دیا گیا ہے ۔
عالمی موسمیاتی تبدیلیاں دنیا بھر کو متاثر کررہی ہیں،چیئرمین این ڈی ایم اے
وزیر اعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ ،ریسکیوسمیت دیگراداروں کو ہمہ وقت تیار اور مستعد رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے،اپنا فرض ضرور نبھائیں گے ۔
مون سون کے دوران عوام حادثات سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں،ہر فرد کی جان قیمتی ہے، تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔
