ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیرن سیمی پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ڈیرن سیمی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ڈیرن سیمی نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی تھی۔
ڈیرن سمی نے پریس کانفرنس میں ایک امپائر کے فیصلوں پر تنقید کی تھی۔ اور ویسٹ انڈیز کے کوچ ڈیرن سیمی نے اپنی غلطی تسلیم کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم 16 جولائی کو بنگلہ دیش روانہ ہو گی
ڈیرن سیمی نے پلیئرز اینڈ اسپورٹس اسٹاف کے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 7. 2 کی خلاف ورزی کی۔
