سعودی ائیرلائن کی پرواز نے کراچی جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق سعودی ائیرلائن کی پرواز کراچی سے جدہ جا رہی تھی، انجن لائٹ روشن ہونے پر پائلٹ نے پرواز کو کراچی واپس موڑنے کا فیصلہ کیا۔
حج 2026 کیلئے عازمین کی رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا
ائیرپورٹ انتظامیہ نے ایس او پیز کے تحت تمام ایمرجنسی اقدامات اختیار کئے، طیارے نے ائیر ٹریفک کنٹرولر کی نگرانی میں کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کیا۔
پرواز کے تمام مسافر بحفاظت آف لوڈ کر دیے گئے، ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ابتدائی معائنے میں انجن میں کوئی خرابی ظاہر نہیں ہوئی ہے۔
