ریاض، سعودی حکومت نے وزٹ ویزا کی مدت ختم ہونے والے غیر ملکیوں کو بڑی سہولت دیتے ہوئے ایک ماہ کی اضافی مہلت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
سعودی حکام کے مطابق یہ فیصلہ آج 27 جون سے نافذ العمل ہو گیا ہے جس کے تحت وہ افراد جن کا وزٹ ویزا ختم ہو چکا ہے وہ فیس اورواجب الادا جرمانے کی ادائیگی کے بعد قانونی طورپرایک ماہ کی توسیع حاصل کرسکتے ہیں۔
ایران اسرائیل جنگ رکوانے میں سعودی ولی عہد نے بھر پور کردار ادا کیا، شہباز شریف
اس اقدام کا مقصد وزٹ ویزا ہولڈرزکو بھاری جرمانوں اور ممکنہ سزاؤں سے بچاتے ہوئے انہیں اپنے ملک واپسی کا موقع دینا ہے۔
سعودی وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے والوں کو مقررہ وقت میں کارروائی مکمل کرنی ہوگی، بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔
