میرپورخاص اور اس کے گردونواح میں شدید طوفانی بارش کے باعث متعدد علاقوں میں نقصان کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق درختوں، دیواروں اور چھتوں کے گرنے سے کم از کم 7 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پراسپتال منتقل کیا گیا،جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش
تیز ہواؤں کے باعث بجلی کے کئی فیڈرز بھی متاثر ہوئے، جس سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں جبکہ انتظامیہ نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق مزید بارش کا امکان ہے۔
