میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر بلدیہ عظمیٰ کراچی سمیت تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہیں۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بارشوں کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہیں اور تمام ضروری اقدامات کر لیے گئے ہیں۔
بھارت کو دنیا میں سفارتی تنہائی اور عزیمت کا سامنا ہے، شیری رحمان
انہوں نے کہا کہ کراچی کی اہم شاہراہوں اورانڈر پاسز پر پانی کی فوری نکاسی کے لیے سکشن پمپ نصب کر دیے گئے ہیں تاکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع نہ ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ بارش کے دوران شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو۔ صفائی، نکاسی آب اور ٹریفک کی روانی کے لیے ٹیمیں مسلسل متحرک رہیں گی۔
