امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی شاندار لوگ ہیں لیکن یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
دی ہیگ میں جاری نیٹو سمٹ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل جنگ سے پیچھے ہٹا ہے جو خوش آئند بات ہے ، ایران اسرائیل سیز فائر پر بہت اچھے طریقے سے عمل ہو رہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ باضابطہ طور پر نوبیل انعام 2026 کیلئے نامزد
ان کا کہنا تھا کہ میرے کہنے پر اسرائیلی طیارے واپس آئے ، ہم نے ایران میں بہت بڑی کامیابی حاصل کی ، ہماری کامیاب کارروائی کے بعد ایرانی جوہری پروگرام کئی دہائیاں پیچھے چلا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کا خاتمہ فردو جوہری سائٹ کی تباہی کیساتھ ہی ہو گیا، ایرانی جوہری تنصیبات سے متعلق سی این این کی رپورٹ جھوٹ ہے، سی این این کو کم لوگ دیکھتے ہیں ، وہ غلط خبریں پھیلاتا ہے۔
ٹرمپ کو غیرقانونی تارکین وطن کی ملک بدری کی اجازت مل گئی
امریکی صدر نے کہا کہ صرف وہی اتحادی اہم ہیں جو اپنا وعدہ پورا کرتے ہیں، نیٹو اب ایک کمزور اتحاد بنتا جا رہا ہے، اگر رکن ممالک اپنا حصہ نہ دیں تو ہم دفاع کی ضمانت نہیں دے سکتے ، امریکا اب دوسروں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ، غزہ میں بڑی پیشرفت ہو رہی ہے ، ہم غزہ میں جنگ رکوانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
