وائٹ ہاؤس نے سی این این کی رپورٹ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مبینہ انٹیلی جنس تجزیہ سراسر غلط، گمراہ کن اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ یہ معلومات ٹاپ سیکرٹ تھیں اورانہیں جان بوجھ کر خفیہ طریقے سے میڈیا تک پہنچایا گیا۔
ایرانی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان نہیں پہنچا، امریکی انٹیلی جنس
ترجمان کے مطابق یہ عمل قومی سلامتی کے لیے خطرہ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب 30 ہزار پاؤنڈ وزنی 14 بم کسی ہدف پر گرتے ہیں تو اس کا مطلب صرف تباہی ہوتا ہے، نہ کہ جزوی نقصان۔
حکام نے لیک کی تحقیقات کا عندیہ دیا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
