اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نےکہا ہے کہ اگر ایران نے اپنا جوہری پروگرام دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کی تو اسرائیل فوری اور سخت کارروائی کرے گا۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کہا کہ اسرائیل اپنے وجود اور خطے کے امن کے لیے کسی بھی خطرے کو برداشت نہیں کرے گا۔
ایرانی جوہری پروگرام جاری رہے گا، حملے ہمیں نہیں روک سکتے، ایرانی وزیر خارجہ
ان کا کہنا ہے کہ ایران کو کسی صورت جوہری طاقت نہیں بننے دیا جائے گا۔ “ہم دشمنوں کو واضح پیغام دے چکے ہیں: اسرائیل ہرممکن قدم اٹھانے کے لیے تیار ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان ایرانی وزیر خارجہ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے کہ ایران اپنا جوہری پروگرام جاری رکھے گا خواہ کوئی بھی رکاوٹ ہو۔
