وزیر اعظم شہباز شریف کا ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے الگ الگ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ۔
وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر پاکستان کے مؤقف سے ایرانی صدر کو آگاہ کیا،وزیراعظم شہبازشریف نے مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے امن کی بحالی پر زور دیا،وزیراعظم شہبازشریف نے اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت ہر فورم پر ایران کی حمایت کا اعادہ کیا۔
آبادی میں تیزی سے اضافہ ہر پاکستانی خاندان کی خوشحالی کو خطرے میں ڈال رہا، شیری رحمان
ایرانی صدرمسعود پزشکیان نے کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت پر اظہار تشکر کیا ،ایرانی صدر نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کو بھی سراہا،دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کے اتحاد اور باہمی رابطے پر زوردیا۔
بعدازاں وزیراعظم شہبازشریف کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایران اسرائیل تنازعہ پر پاکستان نے پرامن حل اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری پر زور دیا، وزیراعظم نے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیلئے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
سعودی ولی عہد نے وزیراعظم کاشکریہ ادا کیا اورخطے میں امن کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کیلئے کوششوں پر زور دیا۔
