اسرائیل نے جنگ بندی نفاذ کے چند گھنٹوں بعد ایران پر اسرائیل پر میزائل حملے کا الزام لگاتے ہوئے تہران کو نشانہ بنانے کا حکم دے دیا۔ دوسری جانب ایران نے اسرائیلی دعوے کی تردید کر دی ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے میزائل داغے جانے کے بعد فوج کو تہران کو نشانہ بنانے کا حکم دیدیا ہے جبکہ عوام کو اگلے نوٹس تک محفوظ مقام پر جانے کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔
ایران اور اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کریں ، ڈونلڈ ٹرمپ کی اپیل
اسرائیلی چیف آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔
دوسری جانب ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف عبدالرحیم موسوی نے اسرائیلی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد اسرائیل پر میزائل حملے کی خبر جھوٹی ہے۔
