پاکستان نے کہا ہے کہ خطے میں سکیورٹی صورتحال پر گہری تشویش ہے ، فریقین صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ریاستی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے اصولوں کی خلاف ورزی قابل مذمت ہے۔
سعودی عرب کی ایران کے میزائل حملے کی شدید مذمت، قطر سے اظہارِ یکجہتی
ترجمان نے کہا کہ پاکستان عالمی قوانین کے احترام اور تمام فریقین سے تحمل کی اپیل کرتا ہے ، مسائل کے حل کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری پر زور دیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشیدگی میں فوری کمی کیلئے اقدامات کئے جائیں ، خطے میں امن کے لیے تمام تنازعات کا پرامن حل ناگزیر ہے۔
