اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ بندی کے اعلان کی توثیق کر دی۔
برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ایران کیساتھ ٹرمپ کی جنگ بندی کی تجویز پر اتفاق کیا ہے ،جنگ بندی کی خلاف وزری کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
جنگ بندی کا کوئی معاہدہ نہیں، اسرائیل جارحیت روکے تو ہم بھی کارروائی نہیں کرینگے، ایران
قبل ازیں امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ جنگ بندی کا آغاز ہو گیا ہے ، برائے مہربانی فریقین جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کریں۔
واضح رہے ایران نے جنگ بندی پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے جبکہ اسرائیل نے بھی جنگ بندی کے اعلان کے بعد اپنی فضائی حدود کھول دی ہے۔
