ماسکو، روس نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے مسلح تنازع پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ خطے میں اشتعال انگیز اقدامات اور طاقت کے استعمال کو فوری طور پر روکا جائے۔
روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران کے خلاف کی جانے والی بلا جوازجارحیت ناقابل قبول ہے اوراس کا خاتمہ ضروری ہے۔
ایران پرامریکی حملے قانونی جواز کے بغیر ہیں، فرانسیسی صدر
ترجمان کے مطابق روس ایران کی خودمختاری کا مکمل احترام کرتا ہے اورایران میں حکومت کی تبدیلی کی کسی بھی واضح یا خفیہ کوشش کومسترد کرتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ طاقت کے بجائے سفارتی ذرائع کے ذریعے مسائل کا حل نکالا جانا چاہیے تاکہ خطے میں دیرپا امن قائم ہو۔
روس نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ تحمل سے کام لیں اور مذاکرات کی راہ اپنائیں۔
