روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جارحیت بے بنیاد ہے، ایرانی عوام کی مدد کریں گے۔
روسی صدر نے ملاقات کے دوران ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو یقین دلایا کہ ایرانی عوام کی مدد کریں گے، حالیہ واقعات پر ہمارا مؤقف وزارت خارجہ کے ذریعے پہنچا دیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی سفیر کی ملاقات ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
روسی صدر کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات ہمیں موجودہ صورتحال سے نکلنے کے راستے تلاش کرنے کا موقع فراہم کرے گی، کشیدگی ختم کرنے کی راہ ہموار ہو گی۔
اس موقع پر عباس عراقچی نے کہا کہ روس تاریخ کے درست جانب کھڑا ہے۔ روس اور ایران کے دشمن مشترکہ ہیں، اقوام متحدہ ایران پر امریکی حملے کی مذمت کرے۔
