امریکا کے بعد اسرائیلی فوج نے بھی ایران کی جوہری تنصیب فردو پر حملہ کر دیا، جوہری پلانٹ میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔
ایرانی حکام نے فردو ایٹمی سائٹ پر اسرائیلی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے شہر کرج اور تہران پر بھی میزائل حملے کیے گئے ہیں۔
ایران کا اسرائیل پر ایک اور میزائل حملہ ، کئی شہروں میں دھماکے
ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں کے بعد تہران میں زوردار دھماکے سنے گئے ہیں جبکہ شمالی تہران میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے۔
اسرائیل نے ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنایا اور تہران میں یونیورسٹی پر بمباری کی۔
