سلامتی کونسل میں ایران کے مندوب سعید ایراوانی نے کہا ہے کہ ہم نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنے تحفظ کیلئے اقدامات کئے۔
ایرانی مندوب نے کہا کہ ایران میں معصوم شہریوں اور سول املاک کو نشانہ بنایا گیا، امریکی حملے سے قیام امن کی سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے اسرائیل کے جھوٹے موقف پر آنکھیں بند کرکے اعتبار کیا گیا، اسرائیل نے این ٹی پی میں شمولیت سے انکار کیا، ایرانی مندوب کا کہنا تھا کہ ایران نے ہمیشہ سفارتی کوششوں کی حمایت کی۔
ہم نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنے تحفظ کے لیے اقدامات کیے، سعید ایراوانی نے کہا کہ اسرائیل اور امریکا نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، امریکا اور اسرائیل کے الزامات بے بنیاد ہیں، امریکا کی سیاسی تاریخ پر ایک اور سیاہ دھبہ لگ گیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں حکومت کی تبدیلی کا اشارہ دیدیا
ایرانی مندوب کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو امریکا کی خارجہ پالیسی کو ہائی جیک کرنے میں کامیاب رہا، انہوں نے کہا کہ امریکی حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا، جنگی مجرم نیتن یاہوامریکا کوجنگ میں دھکیلنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
سلامتی کونسل میں ان کا کہنا تھا کہ ایران کوبین الاقوامی قانون امریکی حملے کیخلاف دفاع کاحق دیتا ہے، ایران کے خلاف تمام امریکی الزامات بے بنیاد ہیں، ایران کوامریکی جارحیت کے خلاف دفاع کاحق حاصل ہے۔
ایرانی مندوب نے سلامتی کونسل میں کہا کہ ایران کے جواب کی نوعیت اوروقت کافیصلہ ہماری مسلح افواج کریں گی۔
