اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر امریکی حملوں کو “تاریخ کا اہم موڑ” قرار دے دیا۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ امریکی صدر نے ایسا فیصلہ کیا ہے جو مشرقِ وسطیٰ کو استحکام اورخوشحالی کی جانب لے جا سکتا ہے۔
ایران کی جوہری تنصیبات تباہ کردی، امریکی صدر کا دعوی
ان کا کہنا ہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ اورمیں ہمیشہ کہتے ہیں کہ طاقت کے ذریعے امن حاصل ہوتا ہے، پہلے طاقت آتی ہے، پھرامن قائم ہوتا ہے اورامریکا نے زبردست طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے امریکی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے ایران کی جارحانہ حکمت عملی کو روکنے میں مدد ملے گی اورکہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔
