ایف آئی ایچ نیشنز کپ 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 2 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
نیوزی لینڈ نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور پہلے کوارٹر میں 2 جبکہ دوسرے کوارٹر میں مزید 3 گول داغے۔ چوتھے اور آخری کوارٹر میں ٹیم نے چھٹا اور آخری گول کر کے پاکستان کی جیت کی امیدیں ختم کر دیں۔
قومی کرکٹر حسن نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئے
پاکستان نے اپنی جانب سے پہلا گول تیسرے اور دوسرا گول چوتھے کوارٹر میں کیا، تاہم مخالف ٹیم کی برق رفتاری اور مضبوط دفاع کے سامنے قومی ٹیم بے بس دکھائی دی۔
ملائیشیا میں منعقدہ اس ایونٹ میں پاکستان کی کارکردگی فائنل تک تو بہتر رہی، مگر آخری معرکے میں شکست نے نیا چیلنج کھڑا کر دیا ہے۔
