کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر 3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹرتھی، زلزلے کا مرکزملیرسے تقریباً 7 کلومیٹرشمال میں تھا۔
این ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلاب کی ایڈوائزری جاری کر دی
حکام کے مطابق یکم جون سے اب تک شہر میں 43 مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں جو شہریوں میں شدید تشویش کا باعث بن رہے ہیں تاہم کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ماہرین نے شہریوں کومحتاط رہنے اورہنگامی صورت میں احتیاطی تدابیراختیارکرنے کی ہدایت کی ہے، زلزلہ خیزی میں اضافے پرتحقیقاتی اداروں نے جائزہ لینے کا عندیہ دیا ہے۔
