واشنگٹن، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے دنیا بھر میں مقیم امریکی شہریوں کیلے ہنگامی نوعیت کی ہدایات جاری کی ہیں۔
امریکی ترجمان ٹیمی بروس نے ایک اہم نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مختلف ممالک میں مقیم امریکی شہریوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اوران کی سلامتی کو یقینی بنانا امریکی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
امن کو موقع دیاجائے،جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں،سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
انہوں نے کہا کہ اوورسیز امریکیوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے متعلقہ ممالک میں امریکی سفارتخانوں سے مسلسل رابطے میں رہیں اورکسی بھی ممکنہ خطرے یا ہنگامی صورتحال کے پیش نظرفوری معلومات حاصل کریں۔
انہوں نے امریکی شہریوں پر زوردیا کہ وہ “اسمارٹ ٹریول اینرولمنٹ پروگرام” (STEP) میں رجسٹریشن کروائیں تاکہ انہیں فوری الرٹس اورحفاظتی معلومات فراہم کی جا سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر آئندہ دو ہفتوں میں ایران سے متعلق اہم پالیسی فیصلہ کرنے جا رہے ہیں، جس کے ممکنہ اثرات دنیا بھرمیں امریکی مفادات اور شہریوں پر پڑ سکتے ہیں۔
