چینی وزارت خارجہ کے مطابق صدر شی جن پنگ نے مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال پر چار نکاتی تجاویز پیش کی ہیں جن کا مقصد خطے میں امن اور استحکام کی بحالی ہے۔
صدر شی جن پنگ نے زور دیا کہ فوری جنگ بندی اور کشیدگی کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور شہریوں کے تحفظ کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جانا چاہیے تاکہ انسانی بحران سے بچا جا سکے۔
فلسطین کو الگ ریاست تسلیم کرنا ناگزیر ہو چکا ہے: صدر کروشیا
انہوں نے کہا کہ مذاکرات اور مکالمے کا آغاز ہی آگے بڑھنے کا بنیادی راستہ ہے اور تمام فریقین کو سنجیدگی سے سفارتی عمل میں شامل ہونا چاہیے۔
چینی صدر نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ امن کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے، کیونکہ موجودہ حالات اجتماعی کوششوں کے متقاضی ہیں۔
