امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے ایک بار پھر غیرمشروط سرنڈر کرنےکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کا مطلب ہے کہ میں تنگ آ چکا ہوں،واضح کر دینا چاہتا ہوں ایران کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑےگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران آج بات کرنا چاہ رہا ہے مگر بات چیت پہلے کیوں نہیں کی،ایران اس وقت بہت مشکل میں ہے،نہیں معلوم ایران اسرائیل کشیدگی مزید کتنی دیر چلے گی۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 2ہزار245 روپے کی کمی
ایران نے مذاکرات میں بہت وقت ضائع کیا،ایران نے رابطہ کیا ،میں نے کہا بہت دیر ہو چکی ہے،ایک ہفتہ قبل کی اور آج کی صورتحال میں بہت فرق ہے۔
ایران کو 2ہفتے پہلے بات چیت کرناچاہیے تھی،اب نہیں ہوسکتی،یہ نہیں کہا جا سکتا کہ امریکا ایران پر حملہ کرے گا یا نہیں،ایران کے ارادے نیک نہیں ہیں۔
ایران کو ہم نے 60دن کا وقت دیاتھا،ایران کے پاس دفاعی صلاحیت نہیں بچی ،ایران مکمل طور پر غیر محفوظ ہے، ان کے پاس کوئی فضائی دفاعی نظام نہیں۔
ایف آئی ایچ نیشنز کپ،پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
ڈونلڈ ٹرمپ نے پھر دہرایا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کی نیوکلیئر جنگ کو رکوایا،میں پاکستان کو پسند کرتاہوں،پاکستان ایک اہم ایٹمی طاقت ہے،پاکستان کے لوگ بھی بہت اچھے ہیں۔
