واشنگٹن / یروشلم، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے، جس میں مشرق وسطیٰ کی حالیہ کشیدہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایران کے حالیہ میزائل حملوں اور اسرائیل کے دفاعی اقدامات پر تفصیلی بات چیت کی۔
ایران وعراق کا سفرنہ کریں، امریکی شہریوں کیلئے سخت ٹریول ایڈوائزری جاری
صدر ٹرمپ نے اسرائیل کے دفاع میں امریکی حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ امریکا اپنے اتحادی کے ساتھ کھڑا ہے۔
ذرائع کے مطابق بات چیت میں علاقائی سیکیورٹی، مشترکہ حکمت عملی اور ممکنہ سفارتی اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔
اس رابطے کو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
