اوٹاوا، کینیڈا نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین جنگ سے متعلق جی 7 کا مشترکہ اعلامیہ جاری نہیں کیا جائیگا یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب امریکا نے مجوزہ متن کے بعض نکات پراعتراضات اٹھائے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق واشنگٹن کو بعض جملوں میں روس پر سخت مؤقف اور جنگ بندی کے الفاظ پر تحفظات تھے، جس پر اتفاق نہ ہو سکا۔
ایران وعراق کا سفرنہ کریں، امریکی شہریوں کیلئے سخت ٹریول ایڈوائزری جاری
کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ رکن ممالک کے درمیان مزید مشاورت کی ضرورت ہے تاکہ کسی متفقہ مؤقف پر پہنچا جا سکے۔
مبصرین کے مطابق اس پیش رفت سے جی 7 اتحاد کے اندر پالیسی اختلافات مزید واضح ہو گئے ہیں، خاص طور پر یوکرین تنازع کے حل پر۔
