لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کا اگلا ہدف پاکستان ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ سب سے منافق قوت کے طور پر سامنے آیا ہے۔ کیونکہ امریکہ ایک طرف جنگ بندی کی بات کر رہا ہے اور دوسری طرف اسرائیل کو فوجی امداد بھی فراہم کررہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ نسل کشی اور ناحق قتل عام کرتا ہے۔ ایران پر ایٹمی ہتھیاروں کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ تاہم تمام مسلم ممالک ایران کے ساتھ ہیں۔ کچھ ممالک جو اسرائیل کی پشت پناہی کر رہے ہیں وہ یاد رکھیں ان کا خواب گریٹر اسرائیل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 1800دیہات کو ماڈل ویلج بنائیں گے، مریم نواز
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کا اگلا ہدف پاکستان ہے۔ جس کا اظہار وہ کبھی کرتے بھی ہیں۔ پاکستان کا ایٹمی پروگرام اسرائیل کو کھٹکتا ہے۔ اور اسرائیل ایران میں مرضی کی رجیم چینج کرکے اپنی سرحدیں بڑھانا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ امن کے نام پر ووٹ لے کر آنے والا ٹرمپ امن تباہ کر رہا ہے۔ اور ٹرمپ کی ثالثی مسئلہ کشمیر کو حل نہیں کرسکتی۔ ایران کی حمایت کرنا مسلم ممالک کی ذمہ داری ہے ورنہ کوئی نہیں بچے گا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت کا بہانہ بنا کر تیل مہنگا کر دیا۔ پٹرول کی قیمت سے لیوی ختم کریں تو قیمت 40 فیصد کم ہو جائے گی۔ بجٹ میں عوام پر بے تحاشا ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔
