روسی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ امریکا نے دونوں ممالک کے درمیان جاری مذاکرات کے اگلے مرحلے کو منسوخ کر دیا ہے۔
ماسکو میں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اچانک فیصلے پر روس کو افسوس ہے کیونکہ حالیہ سفارتی رابطوں سے تعلقات میں بہتری کی امید پیدا ہوئی تھی۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ایران سفر سے گریز کی ہدایت
یاد رہے کہ امریکا اورروس کے درمیان یہ مذاکرات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں شروع ہوئے تھے، جن کا مقصد اسٹریٹیجک استحکام، سلامتی اوردفاعی معاملات پر پیش رفت تھا۔
روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے بات چیت کا عمل روکنا افسوسناک ہے اوراس سے دو طرفہ اعتماد کو نقصان پہنچے گا۔
