ایئر انڈیا کی دو مختلف پروازوں میں تکنیکی خرابی کے واقعات پیش آئے، جن پر بھارتی اور چینی میڈیا نے رپورٹ دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی سے ریاست جھارکھنڈ جانے والی پرواز میں تکنیکی خرابی کے باعث طیارے کو پرواز کے کچھ دیر بعد ہی دہلی ایئرپورٹ واپس موڑ دیا گیا۔
دوسری جانب چینی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کا ایک بوئنگ 787 طیارہ جو ہانگ کانگ سے دہلی جا رہا تھا، تکنیکی خرابی کے باعث چین میں ایئرپورٹ پر واپس اتر گیا۔
مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں طیاروں کو بحفاظت اتار لیا گیا، تاہم پروازوں کی معطلی نے مسافروں کو شدید پریشانی سے دوچار کیا ہے۔
