برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے تصدیق کی ہے کہ جی سیون (G7) ممالک ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ایک مشترکہ مؤقف پر متفق ہو چکے ہیں۔
برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمرنے کہا کہ ہمیں اس کشیدگی میں کمی کو ممکن بنانے کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے، کیونکہ صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے اور جنگ کے شدت اختیار کرنے کا خطرہ واضح طور پر موجود ہے۔
ایران کے جوہری مرکز پر حملے کیلئے امریکہ ہماری مدد کرے، اسرائیلی رہنما
انکا کہنا تھا کہ ایران اسرائیل تنازع صرف مشرق وسطیٰ کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے امن و استحکام کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے،ہمیں اس معاملے پر فوری توجہ مرکوز کرنی چاہیے کیونکہ اس کے اثرات صرف خطے تک محدود نہیں رہیں گے۔
انہوں نے عالمی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ سفارتی ذرائع بروئے کارلا کر فوری مداخلت کریں تاکہ انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور عالمی معیشت مزید متاثر نہ ہو۔
