اسرائیل کے شہر تل ابیب میں ایرانی میزائل حملے سے امریکی سفارتخانے کو معمولی نقصان پہنچا ، حملے میں امریکی اہلکار محفوظ رہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سفارتخانہ کو آج بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا ،امریکی سفیر مائیک ہکابی نے کہا کہ جو لوگ یروشلم میں امریکی سفارتخانے میں کام کرنے والی ہماری ٹیم کے بارے میں فکر مند ہیں، ان کا شکریہ۔
ایران نے اسرائیل پر مزید 100 میزائل داغ دیئے ، حیفا پاور پلانٹ میں آتشزدگی ، 7 ہلاک ، سیکڑوں زخمی
واضح رہے کہ ایران نے صبح سویرے اسرائیل پر 100 کے قریب میزائل داغے ، جس کے بعد حیفا ، ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکے سنے گئے۔
اسرائیل کے دفاعی نظام نے کئی حملوں کو فضا میں ناکام بنانے کی کوشش کی تاہم ڈیفنس سسٹم ناکام رہا۔ ایران کے میزائل حملوں سے8 اسرائیلی مارے گئے۔
