پشاور بی آر ٹی کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس بارے میں خیبرپختونخوا اربن موبیلٹی اتھارٹی نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق فی اسٹاپ کرایہ 10 روپے بڑھایا جائے گا۔
بجٹ کے فوری بعد بلدیاتی انتخابات کرائیں گے، عظمیٰ بخاری
5 کلومیٹر تک سفر کرنے پر 20 کی بجائے 30 روپے کرایہ وصول کیا جائے گا، 40 کلومیٹر تک سفر کرنے والے اب 70 روپے کرایہ دیں گے، ایک بار ٹکٹ خریدنے کی قیمت بھی 60 سے بڑھا کر 70 روپے کر دی گئی ہے۔
کرایوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہو جائے گا، محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق کرایوں میں اضافہ بڑھتی مہنگائی کے باعث کیا گیا۔
پشاور بی آ ر ٹی منصوبے کو مالی خسارے سے نکالنے کے لئے کرائے میں اضافہ ضروری ہے۔
