شہر قائد کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
گیری کرسٹن نے پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کی کوچنگ چھوڑنے کی وجہ بتا دی
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 2.6 اور گہرائی 40 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ،کراچی میں یکم جون سے اب تک 40 بار زلزلےکے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلہ کیوں اور کیسے آتا ہے؟
ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری انڈین اور تیسری اریبئین ہے۔
زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔
پاکستان سے منسوب ایران اسرائیل جنگ سے متعلق سوشل میڈیا پر بیان جعلی قرار
زلزلہ قشر الارض سے توانائی کے اچانک اخراج کی وجہ سے رونما ہوتا ہے، يہ توانائی اکثر آتش فشانی لاوے کی شکل ميں سطح زمين پر نمودار ہوتی ہے،زیادہ تر زلزلے فالٹ زون میں آتے ہیں، جہاں ٹیکٹونک پلیٹیں آپس میں ٹکراتی یا رگڑتی ہیں۔
پلیٹوں کے رگڑنے یا ٹکرانے کے اثرات عام طور پر زمین کی سطح پر محسوس نہیں ہوتے لیکن اس کے نتیجے میں ان پلیٹوں کے درمیان شدید تناؤ پیدا ہوجاتا ہے۔ جب یہ تناؤ تیزی سے خارج ہوتا ہے تو شدید لرزش پیدا ہوتی ہے جسے سائزمک ویوز یعنی زلزلے کی لہر کہتے ہیں۔
تربت میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 3.8 ریکارڈ
ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے۔
