پیرس/تہران، فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے رابطہ کیا ہے اور حالیہ علاقائی کشیدگی کے پیش نظر تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
فرانسیسی صدر میکرون نے کہا ہے کہ جوہری پروگرام سے متعلق معاملات کا حل صرف اور صرف مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے اور ایران جلد از جلد مذاکرات کی میز پر واپس آئے تاکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو روکا جا سکے۔
اسرائیلی حملے ایران کی خودمختاری، سالمیت کیخلاف کھلی خلاف ورزی ہیں، وزیر اعظم
انہوں نے واضح کیا کہ فرانس بات چیت کے عمل کو بحال کرنے اور تعمیری تعاون فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران فرانس کے سفارتی دفاتر، اہلکاروں اور شہریوں کو نشانہ نہ بنائے اور بین الاقوامی ضوابط کا احترام کرے اورخطے میں استحکام کے لیے تمام فریقین کو ذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
ادھر ایرانی دفترِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان رابطہ ہوا اور اہم امور پر بات چیت ہوئی، تجزیہ کاروں کے مطابق یہ سفارتی رابطہ ایک مثبت پیش رفت ہو سکتی ہے۔
